9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

عدالت سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے طمابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ریاض فتیانی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے جن 72 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا ہے ان میں مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، ریاض فتیانہ ودیگر کے استعفے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں