21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اہم عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کی جانب سے اہم عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اندرونی عہدیداران سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اہم عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی عہدیداران کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بندی کی گئی۔

مصدقہ خفیہ اطلاع میں بتایا گیا کہ منصوبہ بندی ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کی جانب سے کی گئی، مریم نواز،راناثنااللہ، سیکیورٹی اور حساس اداروں کے افراد کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔

- Advertisement -

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں ،چیک پوسٹوں پربھی حملے کرنے کا بھی منصوبہ بےنقاب ہوا، جس کے لئے جماعت الاحرار کے سرغنہ رفیع اللہ کی زیر نگرانی 2 خود کش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔

ٹی ٹی پی کے سرغنہ سربکف مہمند نے بیانیے میں 9مئی کےفسادات کو سراہا اور 11مئی کو ٹی ٹی پی پاک فوج کیخلاف پر تشدد ردعمل پرمبارکباد بھی دی تھی۔

ٹی ٹی پی کے سرغنہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پاک فوج اور منسلک اداروں کیخلاف شر پسندوں کیساتھ کھڑےہیں۔

ٹی ٹی پی سرغنہ نے فوج اور دیگر اداروں کیخلاف دہشتگردی کیلئے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا محسوس ہوتا ہے دہشت گردی، دنگا فسادات کیلئےشر پسندوں ،ٹی ٹی پی کا آپس میں منظم اور مربوط تعلق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں