ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

زمان پارک سرچ آپریشن: عمران خان اور حکومتی ٹیم میں ڈیڈ لاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پنجاب کی نگراں حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مطلوبہ افراد کی فہرست دے دی۔

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے حوالے سے ڈیڈ لاک ہے کیونکہ عمران خان کا اصرار ہے کہ زیادہ پولیس اہلکار آپریشن کیلیے نہ آئیں۔

عامر میر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 2200 مطلوبہ افراد کی فہرست دی گئی ہے، ہم نے ان کو بتا دیا کہ یہ افراد ہمیں مطلوب ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زمان پارک کو اصل شکل میں بحال کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید بتایا کہ مطلوبہ افراد میں حسان نیازی، زبیر نیازی، مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر بھی شامل ہیں، ان کی جیو فینسنگ کی گئی جس میں لوکیشن زمان پارک کی آئی ہے۔

حکومتی ٹیم کی زمان پارک آمد، عمران خان سے ملاقات

قبل زیں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی ٹیم زمان پارک پہنچی۔ پانچ رکنی ٹیم ایک گھنٹہ گھر پر موجود رہی اور عمران خان سے ملاقات کی۔

سرچ وارنٹ کی تعمیل کرائی جبکہ گھر کی تلاشی کیلیے ٹی آر اوز پر بات کی۔ حکومتی ٹیم نے وکلا اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ زمان پارک کے اندر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومتی ٹیم نے ابھی کوئی سرچ آپریشن نہیں کیا، میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کروایا گیا اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، یہ دعویٰ بےبنیاد ہے کہ گھرکی تلاشی دے دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی ٹیم کے افسر نے بتایا کہ حکومتی ٹیم کو پورا گھر دکھایا جبکہ چائے اور بسکٹ بھی پیش کیے گئے۔

حکومتی ٹیم بغیر گفتگو کیے روانہ

زمان پارک میں چھپے مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے کمشنر لاہور کی قیادت میں سینئر پولیس اور سول افسران نے عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

ایک گھنٹے تک عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم بغیر گفتگو روانہ ہوئی جبکہ عمران خان کے چیف سکیورٹی آفسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم کو مطمئن کر دیا ہے دوبارہ آنا چاہیں تو وارنٹ ساتھ لے آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں