منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیلے رنگ کے لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آنکھوں کے شہر میں تیرا تھا انتظار۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ‘دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بتایا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ میری جس سے بھی شادی ہو وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔

میزبان نے سوال کیا کہ لڑکا ظاہری طور پر کیسا ہونا چاہئے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شخص اچھی فٹنس کا حامل ہوا، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر آئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں