13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہاتھی کو پینٹنگ بناتا دیکھ کر صارفین کو آنکھوں پر یقین نہ آیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہاتھی دُنیا کا سب سے بڑا جانور ہے اور یہ ان منفرد جانوروں میں سے ایک ہے جو اپنی خاص شناخت رکھتے ہیں، اس جانور کی خصوصیات کی بات کریں تو اس کی ایک طویل فہرست ہے لیکن ایک خصوصیت ایسی ہے جو اسے دیگر جانوروں سے منفرد بناتی ہے۔

آپ کو شاید یقین نہ آئے کہ بعض جانور بھی مصور اور فنکار ہوسکتے ہیں جس کا مشاہدہ آپ اس ویڈیو میں کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک ہاتھی کو دکھایا گیا ہے، جو پینٹنگ بنا رہا ہے۔

ہاتھی نے سونڈ سے پینٹنگ بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، ہاتھی پینٹ کرنے والے برش کو اپنی سونڈ سے پکڑ کر دلکش تصویر بناتا ہے اس تصویر پر صارفین کی جانب سے پسندیدگی اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ہاتھی نے بڑی مہارت کے ساتھ اپنی سونڈ میں برش لے کر ہاتھی کی تصویر کو اس قدر مہارت سے پینٹ کیا کہ صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

اس ویڈیو کو ڈیلی لاؤڈ نامی ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو 01 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر لاکھوں صارفین کے لائکس بھی دیکھے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں