اشتہار

سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا، 8 پاکستانی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب میں مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس میں 8 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مکہ ہوٹل حادثے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، جدہ میں ہمارا مشن امدادی کاموں میں مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

20 اپریل کو سعودی عرب میں پاکستانی فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض جاتے ہوئے القصیم کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

- Advertisement -

متاثرہ فیملی کا تعلق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

گزشتہ 16 اگست کو سعودی عرب میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔مزدوروں کی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم خوفناک تصادم ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں