اشتہار

عازمین حج کے اخراجات میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس سال پونے دو لاکھ حجاج کرام پاکستان سے روانہ ہوں گے، عازمین حج کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

حج انتظامات سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ دنیا بھر سے30لاکھ سے زائد لوگ اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ پاکستانی حجاج کرام کی تعداد پونے دو لاکھ ہے۔ پہلی حج فلائٹ آج سعودی عرب روانہ ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے حج اخراجات بڑھ گئے ہیں عازمین حج کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے، عازمین حج کے اکاؤنٹس میں قربانی کیلئے55ہزار روپے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ عقیدت کا رشتہ ہے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سعودی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت امیگریشن صرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی اور روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے26 ہزار حاجیوں کی امیگریشن ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں