واشنگٹن:امریکی محکمۂ دفاع نے ایک نئی رپورٹ میں الزام لگایا کہ پاکستان اب بھی بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیمیں استعمال کر رہا ہے ۔
رپورٹ میں دعوٰی کیاگیا کہ پاکستان بہتربھارتی عسکری طاقت کے مقابلےحکمت عملی کے طورپرایسا کررہا ہے۔ امریکی کانگریس کوپیش کی گئی رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ پاکستانی سرحد میں چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں، رپورٹ میں نریندر مودی کی حلف برداری کے وقت افغان شہر ہرات میں بھارتی كونسلیٹ پر حملے کا حوالہ دیا گیا ہے،بھارت اس حملےکاالزام لشکر طیبہ پر لگا تھا۔ امریکا کہ یہ الزامات نئےنہیں، چھ ماہ پہلےاوراس سے قبل بھی پاکستان کواسی طرح دباؤ کا شکار کرنے کے لیے الزامات لگائےگئےتھے۔ پاکستان قربانیوں پرقربانیاں دے رہا ہے،دوسری طرف امریکاکےالزام اورڈومورکے مطالبےختم ہونےکانام نہیں لیتےہیں۔