اشتہار

’پسند کی شادی کروں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تالیہ جان کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کریں گی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ ماڈل و اداکارہ تالیہ جان نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے رپیڈ فائر میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

شادی کے سوال پر تالیہ جان نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کرنے کی خواہشمند ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چائے زیادہ نہیں پسند کافی پینا پسند کرتی ہوں، میک اپ زیادہ نہیں کرتی مجھے لگتا ہے کہ جو بندے کی اصل شکل ہو وہی ہونا چاہیے۔

تالیہ جان نے کہا کہ ماڈلنگ سے زیادہ اداکاری کرنا پسند ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کامیڈی کے مقابلے میں ہارر فلمیں دیکھنا پسند ہے، ہارر موویز میں سسپنس ہوتا ہے کامیڈی لاؤڈ ہوتی ہے اس لیے ہارر موویز ہی دیکھتی ہوں۔

چوخ و چنچل یا دکھیاری لڑکی کے کردار میں سے کونسا کردار پسند ہے، جواب میں تالیہ نے کہا کہ ’رونے دھانے والا کردار دیکھنا پسند ہے، ایسی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں ان پر پیار اور ترس آتا ہے۔

تالیہ جان نے کہا کہ میں بہت حساس ہوں اسی لیے ایسے کردار اچھے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں