اشتہار

کراچی : تھری ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں کو کراچی سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست 10 شہریوں کی نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ ایسے نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے امتحان جاری ہیں، اسکول کے چھوٹے بچوں کی گرفتاری سے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

والدہ کاشان نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گھر سے سودا لینے نکلا، واپس گھر نہیں آیا، مہہ جبیں ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی مخالفت میں اسپیشل بچوں کو بھی گرفتار کیا جارہاہے ، بد ترین سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ تھری ایم پی اوکے تحت نظر بند شہریوں کو کراچی سےباہرنہ لے جایاجائے۔

تھری ایم پی اوکے تحت نظر بند شہریوں کو کراچی سےباہر منتقل نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے دس شہریوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو انتیس مئی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں