اشتہار

دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں اسرائیل کو بھی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے رواں برس اپنے ہاں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 میں اسرائیل کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے سوموار کو کہا ہے کہ امارات نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اس سال نومبر میں دبئی میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ بطور وزیر اعظم ان کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔

- Advertisement -

اس سال کے شروع میں ان کا دورہ امارات مؤخر کردیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اس سال 30 نومبر سے 12 دسمبر تک دبئی کے ایکسپو سینٹر میں اقوام متحدہ کے اس کلائمٹ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔

اس سے قبل امارات نے شام کے صدر بشار الاسد کو بھی کوپ 28 میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں