اشتہار

9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہر دور میں ضرورت مندوں مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، اس لیے جمہوریت ناکام ہوتی اور کوئی حکومت 5 سال پورے نہیں کرتی۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم دن میں 3 بار بے کار خطاب کر رہا ہے حکومت چلانا ان کے بس میں نہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کو چھو سکتی ہے، آئی ایم ایف سے چھٹی ہوگئی ڈالر 307 روپےکا ہوگیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوستوں سے تنہائی معاشی تنزلی اقتصادی تباہی سیاسی بحران ہے، غریب کے پاس قبر کے پیسے نہیں، غریب اللہ کے بعد صرف سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نہ کوئی بات  نہ اوقات نہ معاملات ہیں نہ حالات ہیں، ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہےگروتھ منفی ہوگئی، قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں