اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

’دھونی سے نفرت کرنے کیلیے آپ کو شیطان بننے کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے جارح مزاج آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ دھونی کا شیدائی رہا ہوں اور ان سے نفرت کرنے کے لیے کسی کو ایک شیطان بننے کی ضرورت ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں آج ہاردک کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم پہلے پلے آف میں مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز سے ٹکرائے گی، میچ سے قبل پانڈیا نے دھونی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ہاردک پانڈٰیا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ ماہی سنجیدہ ہیں لیکن میرے لیے وہ الگ ہیں میں مذاق کرتا ہوں اور میں انہیں مہندر سنگھ دھونی کی شکل میں نہیں دیکھتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دھونی سے بہت چیزیں سیکھی ہیں مثلا زیادہ بات نہیں کرنا، وہ میرے لییے پیارے دوست اور بھائی ہیں جن کے ساتھ میں مذاق کرسکتا ہوں، میں ان کا ہمیشہ شیدائی رہوں گا۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات کی ٹیم گروپ مراحل میں 14 میں سے 10 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی ہے، دھونی کی ٹیم نے 14 میں سے 8 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں اب تک تین بار مدمقابل آئیں اور تینوں ہی میں گجرات نے کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں