ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 60 سالہ فین کی دیرینہ خواہش پوری کر کے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔
شاہ رخ خان کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ بہت عاجز و شائستہ مزاج انسان ہیں جو سب کی فکر اور خیال رکھتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال ہمارے سامنے ہے کہ سُپر اسٹار نے 60 سالہ شیوانی چکرورتی کی ایک دیرینہ خواہش پوری کرنے کا وعدہ کرلیا۔
شیوانی چکرورتی کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے اور وہ کئی سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی مداح کو حال ہی میں ویڈیو کال کر کے سرپرائز دیا۔ دونوں کے درمیان تقریباً 40 منٹ تک گفتگو ہوتی رہی۔
Remember Shivani that 60yrs Old Last Stage Cancer Patient from Kolkata Her Last Wish Was to Meet @iamsrk Sir?
Her Wish Got Fulfilled Last Night, Today SRK Sir Called her Talked almost 30 Minutes, He is The Humblest Star on Earth for a Reason,
1/4 pic.twitter.com/gWSSgQpzv4— SRKian Faizy ( FAN ) (@SrkianFaizy9955) May 23, 2023
اس دوران شیوانی چکرورتی نے سُپر اسٹار کو بتایا کہ وہ ان سے زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور ملنا چاہتی ہیں۔ شاہ رخ خان نے یہ سنتے ہی ملاقات کا وعدہ کرلیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ اداکار نے ان کے علاج کیلیے مالی مدد کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
شیوانی چکرورتی کی بیٹی پریا نے بتایا کہ ویڈیو کال پر شاہ رخ خان نے والدہ کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی، وہ ہمارے گھر آکر مچھلی بھی کھائیں گے۔