10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جناح ہاؤس حملے کے کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود گرفتاری پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ آج ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کےسامنےپیش ہوئی جہاں ڈی ایس پی سی آئی اےمحمد علی بٹ نےخدیجہ شاہ کو باقاعدہ گرفتارکیا۔

خدیجہ شاہ سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، ان پرکور کمانڈرہاؤس میں جلاؤ گھیراؤاورتوڑپھوڑکاالزام ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہرجہانزیب کو رہا کردیا ہے، جہانزیب کو اہلیہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن آنےپرحراست میں لیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ جہانزیب نو مئی کےواقعات میں ملوث نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔

اس قبل خدیجہ شاہ کی ایک آڈیو بھی سامنےآئی ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان کی وطن کیلئے خدمات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں، آپ ہمارے ساتھ برا سلوک نہ کریں، مجھے اورمیرے جیسی خواتین کو مثال نہ بنائیں۔

خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں سرنڈر کرنے جارہی ہوں، یہ فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ پچھلے کئی دن مشکل میں گزرے ہیں، اپنی پرواہ نہیں لیکن فیملی کیساتھ جو کیا، وہ قابل برداشت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں