منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پی ایس ڈی پی کے تحت اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام‌ آباد : حکومت کی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 10 ماہ میں اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ترقیاتی پروگرام پر373 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےپبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، دستاویز میں بتایا گیا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ماہ میں 373 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے۔

پی ایس ڈی پی کے تحت 6 سو 9 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے جبکہ این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے منصوبوں پر دس ماہ میں پچاسی ارب انتیس کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

- Advertisement -

دستاویز میں کہا گیا کہ آبی وسائل کے منصوبوں پر 59 ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے جبکہ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر چھپن ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی۔

ضم شدہ اضلاع کے منصوبوں پر اکتالیس ارب انچاس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے منصوبوں پر چوبیس ارب تینتالیس کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر سترہ ارب اٹھہتر کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں