اسلام آباد: پشاور اور سیالکوٹ موٹر ویز خستہ حال ہو گئیں، پی اے سی نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو منعقد ہوا، جس میں پشاور اور سیالکوٹ موٹر ویز کی خستہ حالی کا نوٹس لیا گیا۔
چیئرمین پی اے سی نے نے وزارت مواصلات کو موٹر ویز کی خستہ حالی کی انکوائری کی ہدایت کر دی، پی اے سی ارکان نے موٹر ویز پر لوڈ مینجمنٹ بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
نور عالم خان نے کہا پشاور موٹر وے ابھی سے بیٹھنا شروع ہوگئی ہے، پی اے سی ارکان نے سیالکوٹ موٹر کے معیار پر بھی سوالات اٹھا دیے، انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ موٹر وے کی حالت بھی خراب ہے۔
پی اے سی چیئرمین نور عالم خان نے کہا ’’ہم ٹول ٹیکس دے کر موٹر وے پر سفر کرتے ہیں، ان پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ لگا ہے۔‘‘