اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فرانس کا پروازوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس نے موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی کوشش میں کم فاصلے کی پروازوں پر پابندی لگا دی۔

فرانس نے ایئر لائن کے ذریعے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے اقدام کے تحت مختصر روٹس پر ڈومیسٹک پروازوں پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس اقدام کا نفاذ منگل سے شروع ہو چکا ہے جس کے بعد پیرس اور علاقائی حبس جیسے نانٹیس، لیون اور بورڈو کے درمیان فضائی سہولت ختم ہو جائے گی تاہم منسلک پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔

ان علاقوں میں ٹرین کے ذریعے ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو، بولڈر میں ماحولیاتی علوم کے چیئرمین میکس بوائے کوف نے کہا کہ فرانسیسی قانون دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ایک آزمائشی کیس ہوگا۔

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ اس فیصلے کا اثر انتہائی کم ہو گا کیونکہ عالمی کاربن اخراج صرف 2 فیصد ہوا بازی سے آتا ہے تاہم علامتی طریقوں سے کاربن اخراج کو کم کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریل کا سفر پروازوں کے مقابلے ہائیڈرو کاربن کے تقریباً ایک تہائی اخراج ہے۔

اگرچہ یہ اقدام 2021 کے آب و ہوا کے قانون میں شامل کیا گیا تھا اور عملی طور پر پہلے ہی لاگو کیا گیا تھا تاہم کچھ ایئر لائنز نے یورپی کمیشن سے اس بات کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا کہ آیا یہ قانونی ہے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں