بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ فلم کبیر سنگھ سے متعلق امید تھی کہ ایوریج ثابت ہوگی لیکن یہ میری ہٹ فلم بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن فلم بلڈی ڈیڈی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکار شاہد کپور نے فلم کے ایکشن سیکوئس کے بارے میں بات کی اور کہا کہ کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ فلم کتنی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے کہ ایک فلم کتنی چلے گی، آج کوئی نہیں جانتا کہ ناظرین کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔
شاہد کپور نے کہا کہ آئیں دوبارہ سیکھیں طالب علم بنیں جن چیزوں کے بارے میں سوچ کر ہم بڑے ہوئے ہیں وہ سوچ اب بدل گئی ہے اگر آپ کا پروڈکٹ لاجواب ہے تو اسے ناظرین مل جائیں گے۔
اداکار نے کہا کہ کس طرح ان کی ویب سیریز فرضی نے ناظرین کی جانب توجہ حاصل کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی فلم کرتے وقت توقعات ہوتی ہے یہ اچھی چلے گی لیکن تجربے سے ہی ہم سیکھتے ہیں امید ہے ہم ناظرین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد کپور کی آنے والی ایکشن تھرلر بلڈی ڈیڈی میں رونیت بوس رائے، ڈیانا پینٹی، سنجے کپور، راجیو کھنڈیلوال، اور انکور بھاٹیہ بھی شامل ہیں اور فلم 9 جون کو ریلیز ہوگی۔