تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی

بی سی سی آئی سیکریٹری، اے سی سی صدر جے شاہ نے ایشیا کپ کے معاملے پر پی سی بی کی تجویز مان لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، باقی تمام میچز نیوٹری ویونیو پر ہوں گے۔

ایونٹ کے لیے یو اے ای یا سری لنکا نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے جبکہ نیوٹرل سے متعلق اعلان 27 مئئی کو اے سی سی اجلاس کے بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہےکہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -