انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹ کے بولر نوین الحق کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کو پسند نہ آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف روہت شرما کی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے نوین الحق نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا جس سے تاثر لیا گیا کہ وہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے ردعمل میں اس طرح کا جشن کا انداز اپنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ممبئی انڈینز کے خلاف وکٹیں لینے پر جب نوین الحق نے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا تو سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کمنٹری کے دوران ان کے انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا نوین کو شائقین سے کوئی مسئلہ ہے؟ انہیں تو کان کھول کر جشن کا مزہ لینا چاہیے۔
گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے
سابق بھارتی کپتان نے اسی دوران نوین الحق کو مشورہ دیا کہ جشن کے وقت کانوں کو بند کرنے کے بجائے آپ اپنے کان کھول کر لوگوں کی حوصلہ افزائی اور شور کا مزہ لیں، اپنے ہاتھ کانوں کے پیچھے لگا کر کہنا چاہیے ’ہیلو، اب میں آپ کو سن سکتا ہوں‘، جشن تو اس طرح کا ہونا چاہیے۔