اشتہار

سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کیلئے ایک اور درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر سپریم کورٹ بار نے بھی آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں استدعا کی گئی کہ آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کیلئے درخواست دائرکردی ، سپریم کورٹ میں درخواست صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی جانب سے دائرکی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ فون ٹیپنگ کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے، فون ٹیپنگ صرف دہشتگردی مقدمات میں ہائیکورٹ جج کی اجازت سے کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہنا تھا کہ کسی فون ریکارڈنگ کو اسی صورت درست تصور کیا جاتاہےجب ریکارڈ نگ کرنیوالا موجود ہو،جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس کا حکمنامہ خلاف قانون ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل سے یہ نہیں پوچھا مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کس نے کی، حکومت نے سوشل میڈیا پرمبینہ آڈیوز جاری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہیں کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

دوسری جانب سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے بھی آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کانوٹی فکیشن چیلنج کیا، سیکریٹری سپریم کورٹ بار مقتدر اختر شبیر کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن کے نوٹی فکیشن کومعطل کرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں