اشتہار

بجلی پھر مہنگی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ اضافے کااطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

نیپرا نے سی پی پی اے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ فیصلے میں چیئرمین نیپرا اور ممبر سندھ کے اضافی نوٹ شامل ہیں۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ کا کہنا ہے کہ بہترین پلانٹس نہ چلانے سے3 ارب 36 کروڑ 90 لاکھ کا بوجھ پڑا جب کہ ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس چلا کر لوڈشیڈنگ کم کی جاسکتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں