ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آڈیو لیکس پر انکوائری کیلیے قائم کمیشن کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے آڈیو لیکس پر انکوائری کیلیے قائم کیے گئے کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری کمیشن آرٹیکل 9، 14، 18، 19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، آئین شہریوں کے موبائل فون ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا انکوائری کمیشن آڈیو ریکارڈنگ کے سورس جانے بغیر حکم جاری کر سکتا ہے؟

سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل سے سپریم جوڈیشل کونسل کے اُمور میں مداخلت کی گئی، حالیہ آڈیوز سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں، آڈیوز کو ایک طریقہ کار کے تحت سوشل میڈیا پر جاری کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے کہا کہ کمیشن نے اپنی کارروائی کے دوران آڈیوز کی حیثیت کو نظر انداز کیا، اٹارنی جنرل کو آڈیوز کے ذرائع جاننے کے بارے ہدایت نہیں دی گئی، کمیشن نے کارروائی میں ریکارڈنگ کرانے والوں کو نوٹس جاری نہیں کیے۔

مؤقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق شہریوں کی موبائل ٹیپنگ نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ انکوائری کمیشن اور اس کے احکامات کو معطل کرنے کا حکم دے، درخواست میں وفاق، انکوائری کمیشن، پیمرا اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں