23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کیرالہ اسٹوری کی اداکارہ ادا شرما کا فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی اداکارہ ادا شرما کا فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی کیرالہ سٹوری‘ اداکار کو اس وقت پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ ان کا موبائل نمبر جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا ہے اور فلم کی وجہ سے انہیں دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نمبر لیک کرنا اس شخص کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو اتنا نیچے گر گیا اور ایسا کرنے میں اسے خوشی مل رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے کیرالہ کی کہانی میں ایک منظر کی یاد دلاتا ہے جہاں ایک لڑکی کا نمبر شائع کرکے اسے برا بھلا کہا جاتا ہے۔

ادا شرما نے کہا کہ وہ فی الحال اپنا نمبر تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جس شخص نے نمبر لیک کیا وہ طویل عرصے سے کچھ دوسری سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے جس کا پولیس کو پتا چلا ہے تاہم مجھے اپنا نمبر تبدیل کرنا پڑرہا ہے
۔
واضح رہے کہ دی کیرالہ اسٹوری کی کہانی ہندوستانی ریاست سے تعلق رکھنے والی خواتین کے گرد گھومتی ہے جنہیں مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے کے لیے لالچ دیا جاتا ہے اور پھر انہیں عسکریت پسند گروپ میں شامل کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں