ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے اظہار تعزیت کیا ہے اور شہدا کی ملک وقوم کے لیے دی گئی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر علوی نے 20 مئی کوٹانک میں شہید نائیک محمد عتیق اور رجب علی کے لواحقین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اس کے علاوہ اسی روز بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہی مدثر حمید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بھی بات کی جب کہ زرغون بلوچستان میں شہید سپاہی ظہیر احمد کے خاندان سے بھی رابطہ کیا۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے شہدا کی وطن کیلیے گراں قدر خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

عارف علوی نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہا اور ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں