جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر کمی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر کمی واقع ہونے لگی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 مئی تک ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر جب کہ بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کمی کے بعد مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ جب کہ دیگر بینکوں میں 5 ارب 53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں