اشتہار

مفت آٹا اسکیم میں بے ضابطگیاں : نیب نے تفصیلات مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیوور (نیب) نے محکمہ خوراک پنجاب سے مفت آٹا اسکیم کی تفصیلات مانگ لی، 18 لاکھ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان مفت آٹا اسکیم بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب ٹیم محکمہ خوراک کے ڈائریکٹوریٹ آفس پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ خوراک پنجاب سے فری اٹا سکیم کی تفصیلات مانگ لی، محکمہ خوراک سے 18 لاکھ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم نے مغلپورہ گندم سنٹر کا بھی دورہ کیا ، جہاں گندم کے ذخیرہ کرنے کے عمل پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بریفنگ دی۔

نیب ٹیم میں لاہورشہر میں 10کلو آٹے کے تھیلے کے سو ٹرک کا ریکارڈ مانگا اور پی آئی ٹی بی کے ڈیٹا انٹری کی تفصیلات کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔

فلور ملز مالکان نے آٹا ٹرک مل گیٹ پرضلعی افسران کے حوالے کرنے کا بتا دیا ، جس پر نیب ٹیم نے ڈپٹی کمشنرز کو تمام ریکارڈ جلد مرتب کرنے کیلئے 3 دن کاوقت دے دیا۔

سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرفوڈ شاذب سعید کو نیب ٹیم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شفاف تحقیقات کے لئے چند روزقبل نیب کو خط لکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں