تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی کا وزیر صحت قادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کرنے پر پارٹی نے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صحت، نیب، وزارت صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔ بیرسٹر ابوذر سلمان کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ قادر پٹیل کے الزامات پر ہتک عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر صحت قادر پٹیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کی جس میں اہم انکشافات ہوئے۔ قادر پٹیل نے بتایا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا میڈیکل ہوا لیکن رپورٹ جمع ہونے سے پہلے ہی ان کو رہا کر دیا گیا، رپورٹ سے پہلے ہی ان کو مثالی انصاف فراہم کر دیا گیا۔

قادر پٹیل نے بتایا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک دستاویز ہے جو سامنے رکھ رہا ہوں، عمران خان 5 سے 6 ماہ بھاری پلاسٹر پاؤں پر لے کر گھومتے رہے، کسی کے پاؤں پر زخمی آ جائے تو کیا کوئی اسے پلاسٹر کرتا ہے؟ چمڑی پر پلاسٹر کرنے والاعمران خان دنیا کا واحد آدمی ہوگا، وہ پلاسٹر لے کر گھومتے رہے لیکن فریکچر نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کے دماغی توازن پر سوالیہ نشان ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی دماغی حالت ہی ٹھیک نہیں ہے، پہلے بھی اسمبلی میں کہتا تھا کہ ان کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔

’عمران خان کو جب حکومت سے نکالا گیا تو اس نے نوجوانوں کو ایک راستے پر لگا دیا۔ انہوں نے ملک کا کلچر تک تباہ کر دیا اور نوجوانوں کو انتہا پسندی پر لے گیا۔ ان کی وجہ سے عدم برداشت بڑھا اور لوگ مار پیٹ پر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کا کوئی ایسا طبقہ نہیں چھوڑا جو تباہ نہ کیا ہو۔‘

وزیر صحت نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے اپنے بچوں کو اس عمران خان کے حوالے نہ کریں، پاگل سے لین دین ہی نہیں کرنی چاہیے۔

میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق

وزیر صحت نے کہا کہ یورین رپورٹ کے مطابق عمران خان منشیات کا استعمال کرتے رہے، رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔

’اپیل ہے عمران خان کو پاگل قرار دیا جائے‘

پریس کانفرنس میں قادر پٹیل نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں عمران خان کو پاگل قرار دیا جائے، کسی کے پاؤں پر زخم آ جائے تو کیا کوئی اسے پلاسٹر کرتا ہے؟ عمران خان پلاسٹر لے کر گھومتے رہے مگر میڈیکل رپورٹ میں فریکچر کا ذکر نہیں۔

’عمران خان جو حرکتیں کرتے ہیں کوئی بزرگ یا کوئی پاگل کر سکتا ہے۔ کسی کی چمڑی زخمی ہو جائے تو کیا اس کو پلاسٹر کرتے دیکھا ہے؟ 3 سے 4 سال سے اسمبلی فلور پر کہتا رہا ہوں کہ عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں۔‘

Comments

- Advertisement -