اشتہار

سینیٹر سیف اللہ نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد اپنی صحت پر توجہ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت اسلام بھی نہیں دیتا۔

- Advertisement -

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جمال اکبر انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آج میں بھاری دل سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیسے ہم راستے سے بھٹک گئے اس کا تعین تو بعد میں ہوگا، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر توڑ پھوڑ افسوسناک اور دلخراش ہے، اللہ کرے کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت متعدد ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں