اشتہار

کتے کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتا دیکھ کر ہر کوئی حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پالتو کتے کی اپنے مالک کے ہمراہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سیر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویسے تو آپ نے بڑی بڑی گاڑیوں کی کھڑکیوں سے سر نکال کر بیٹھے ہوئے کتوں کو دیکھا ہوگا لیکن جو ویڈیو ہم آپ کیلیے لائے ہیں وہ ان سے ذرا مختلف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتا اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھا ہے، ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے دونوں نے اپنے مخصوص ہیلمٹ بھی پہن رکھے ہیں اور کتا اپنے مالک کے آگے بائیک کی ٹنکی پر چشمہ لگائے بیٹھا ہے۔

- Advertisement -

موٹر سائیکل پر کئی منچلے نوجوان نکلتے ہی ہیں لیکن ذرا اس شوقین ڈوگی میاں کو تو دیکھیے جو گھومنے پھرنے کا اتنا شوق رکھتا ہے کہ اپنے مالک کے ساتھ بائیک پرسیر و تفریح کرنے نکل پڑا۔

اس کتے کی خاص بات یہ ہے کہ سر پر ایک خاص قسم کا ہیلمٹ اور آنکھوں پر چشمہ لگائے بڑے سکون سے بیٹھا ہے جس کی ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

اس ویڈیو کو ڈیرل ساجیت نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس کے بعد سے اس چھوٹے سے کلپ نے 3.5 لاکھ سے زیادہ آراء حاصل کی ہیں اور 1,57,000 سے زیادہ لائکس حاصل کیے ہیں۔ انسٹاگرام صارفین نے اسٹائلش ڈوگی کو بہت پیار دیا اوراپنے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

اس سے قبل حال ہی میں ہیلمٹ پہنے ایک شخص کی موٹر سائیکل پر سوار اپنے کتے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کلپ کو محمد نعیم نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا، صارفین اس ویڈیو کے دیوانے ہوگئے اور پیارے کتے کے لیے محبت بھرا کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں