اشتہار

نیویارک میں ترک سفارت خانے پر حملے کا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ترکی کے سفارتی ہیڈکوارٹر پر حملے کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں ترکی کے سفارتی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے اور اس کی کھڑکیاں توڑنے کا الزام ہے۔

یہ گرفتاری امریکی اور ترک حکام کی جانب سے مذمت کے بعد عمل میں آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن نے اس ہفتے کے شروع میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ تھا کہ وہ مجرم کی تلاش کریں، اور اسے ایک "دہشت گرد” قرار دیا جائے۔

- Advertisement -

US POLICE ARREST SUSPECT IN TURKISH HOUSE ATTACK IN NEW YORK

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے الجزیرہ کو بھیجی گئی ای میل میں مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ رجب اکبیک کے طور پر کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم پر چوری کی کوشش، مجرمانہ ہتھیار رکھنے، دہشت گردی کی دھمکیاں دینا، مجرمانہ فعل اور دھمکیوں سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ترک خبر رساں اداروں نے پہلے بتایا تھا کہ اکبیک ایک ترک شہری ہے جس نے ایک سال قبل ترکی چھوڑ دیا تھا۔ اس کے محرکات غیر واضح ہیں۔

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج میں سیاہ لباس میں ملبوس اور ٹوپی پہنے ہوئے ایک شخص کو پیر کے روز صبح سویرے عمارت کے شیشے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں