تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاپتہ برازیلی اداکار لکڑی کے صندوق میں 6 فٹ زیر زمین دفن مل گیا

ریوڈی جنیرو: برازیلی اداکار جیفرسن مچاڈو کی لاش 4 ماہ بعد ایسی حالت میں مل گئی ہے کہ وہ لکڑی کے ایک صندوق میں بند تھی اور صندوق 6 فٹ زیر زمین دفن تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلی اداکار 44 سالہ جیفرسن مچاڈو کے ساتھ دل دہلا دینے والے سلوک کا انکشاف ہوا ہے، انھیں زنجیروں سے باندھ کر لکڑی کے ایک ڈبے میں بند کر کے دفنا دیا گیا تھا۔

ٹی وی سوپس کے لیے مشہور اداکار مچاڈو تقریباً چار ماہ قبل لاپتہ ہو گئے تھے، جب کہ 9 فروری کو ان کے لاپتہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، ان کے ریو ڈی جنیرو کے گھر میں ان کے 8 کتے لاوارث پائے گئے تھے، جن میں سے دو مردہ تھے۔

اداکار کی لاش برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک گھر کے باہر سے برآمد ہوئی، ان کی آخری بات چیت 29 جنوری کو ہوئی تھی، جب انھوں نے ملازمت کے انٹرویو میں شرکت کے دوران اپنے دوست کے گھر رہنے کا ذکر کیا تھا۔

مچاڈو کا خاندان اس وقت زیادہ فکر مند ہوا جب ان کا ویڈیو کلاؤڈ پاس ورڈ تبدیل کر دیا گیا، اور فون پر ان کی لوکیشن بھی غیر فعال کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش کو زنجیروں سے باندھ کر لکڑی کے ایک ڈبے میں بند کر کے گھر کے پیچھے زمین میں 6 فٹ نیچے دبا دیا گیا تھا۔ اداکار کی گردن پر پڑے نشانات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انھیں گلا گھونٹ کر مارا گیا جب کہ لاش کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔

پولیس اداکار کے قتل کی کئی پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جس لکڑی کے ڈبے میں اس کی لاش ملی، وہ بھی مچاڈو کی تھی اور اسے ان کے گھر سے اٹھوا کر لایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -