اشتہار

کراچی : تھانے پر عدالتی چھاپہ، بے گناہ شہری بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیشن جج سینٹرل کے احکامات پر مقامی کمشنر  نے رضویہ تھانے پر چھاپہ مار کر بے گناہ شہری کو بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سیشن جج سینٹرل کے حکم پر رضویہ تھانے پر مارے گئے چھاپے کے دوران حبس بے جا میں رکھا گیا مغوی شہری بازیاب کرلیا گیا۔

ایس ایچ او رضویہ غلام نبی آفریدی چھاپہ پڑتے ہی موقع سے فرار ہوگیا، شہری کو ملیر میں واقع نجی سوسائٹی سے اغواء کرکے رضویہ تھانے میں رکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مقامی عدالت میں شہری کے اغواء کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہری کو انیس بیگ اور دیگر افراد نے سوسائٹی سے اغوا کیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق مذکورہ ملزمان اغواء کرنے کے بعد شہری ریحان کو رضویہ تھانے لے گئے، ایس ایچ او رضویہ نے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ شہری ریحان احمد کی تھانے میں کسی قسم کی انٹری نہیں کی گئی تھی، سینئر وکیل جی ایم بگھیو نے شہری کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں