اشتہار

جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت؟ فواد چوہدری نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیر ترین گروپ ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے کئی ارکان نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کئے اور انہوں نے ترین گروپ میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

جہانگیر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دو سے تین روز میں سو سے زائد رہنماؤں سے رابطے کئے گئے ہیں، رابطہ کرنے والوں میں فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی ارکان ترین گروپ کے ساتھ چلنے کا اعلان کرینگے۔

ادھر فواد چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی واضح کرچکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں