منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف سے ناطہ توڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے درجنوں رہنماؤں اور ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ،

اسی دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

- Advertisement -

عمران خان محمود الحسن

طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی لہٰذا میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے درجنوں رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز جماعت سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز بھی سابق گورنر اور عمران خان کے قریبی ساتھی مانے جانے والے عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی چیئرمین کو خدا حافظ کہہ کر اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

اس کے علاوہ علی زیدی، خسرو بختیار، ابرارالحق، جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری، عامر کیانی، محمود مولوی، ہاشم ڈوگر سمیت اب تک متعدد سینئر رہنما پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں