اشتہار

جیل میں قید خواتین سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین سے بد سلوکی کو پروپیگنڈا قرار دے دیا، انھوں نے کہا کہ جیل میں قید خواتین کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خدیجہ شاہ سے متعلق بتایا کہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، اور ان کی شناخت پریڈ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد انڈر پاس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خدیجہ شاہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، ان کی شناخت پریڈ کا عمل کیا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث چاہے کتنا بھی اثر و رسوخ رکھتا ہو نہیں چھوٹے گا، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ملزمان کا مکمل ٹرائل ہوگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا خواتین سے ناروا سلوک کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 11 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور جیل کے چاروں طرف کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں