17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جونیئر ایشیا ہاکی کپ : پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

صلالہ : جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی ٹیم کو شکست دے دی گرین شرٹس نے سیمی فائنل اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرلی۔

عمان کے شہر صلالہ میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں مد مقابل تھیں، جس میں قومی جونیئر ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

قومیہ جونیئر ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالوہاب نے دو اور ارباز احمد نے ایک گول کیا۔

- Advertisement -

جاپان کو دوسرے منٹ میں کومپی یوسودا نے پنالٹی کارنر پر برتری دلائی، پاکستان کے ارباز نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

میچ کے 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تو 38ویں منٹ میں جاپان کے ہوتا یامادا نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

ایک منٹ بعد عبدالوہاب نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے ٹیم کو پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ سیمی فائنل میں پاکستان 31 مئی کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کررکھا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ برابر ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں