جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جی ایچ کیو پر حملہ کیس : 8 ملزمان فوجی عدالت میں ٹرائل کے لیے کمانڈنگ افسرکے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو پرحملہ اورجلاؤ گھیراؤ کیس میں آٹھ ملزمان کو فوجی عدالت میں ٹرائل کے لیے کمانڈنگ افسرکے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جی ایچ کیو پرحملہ اورجلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔

کمانڈنگ افسرفرحان نذیر نے ڈپٹی پراسکیوٹرکے ذریعے ملزمان کی حوالگی کی درخواست دی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ تین سات اور نو آرمی ایکٹ کے تحت ملوث پائے گئے۔

- Advertisement -

ملزمان میں علی حسن، لال شاہ، شہریارذوالفقار،فرہاد خان، محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان اورمحمد عبداللہ شامل ہیں۔

عدالت نے آٹھ ملزمان فوجی عدالت میں ٹرائل کے لیے کمانڈنگ افسرکے حوالے کر دئیے اور اس حوالے سے سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں