اشتہار

پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ آئی ایم ایف نے شرائط سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض بحالی کی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان بیل آؤٹ پیکیج کیلئے سیاسی تنازعات حل کرے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو قرض بحالی کی شرائط سےآگاہ کردیا گیا۔

آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے پاکستان کو اپنے سیاسی تنازعات کو آئین میں رہتے ہوئے حل کرنے کے لیے کہہ دیا۔

- Advertisement -

پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے بیان میں کہ ہم ملکی صورتحال پر گفتگو نہیں کرتے، لیکن پاکستان کی حالیہ سیاسی پیش رفت کا نوٹس لیا ہے، سیاسی پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں آئین اور قانون کی حکمرانی کے مطابق آگے بڑھنے کا پرامن راستہ تلاش کرلیا جائے گا۔

خیال رہے وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردی ہیں، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا موجود پروگرام مکمل ہوتے ہی پاکستان اگلے پروگرام کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے گفتگو کے بعد ہی عالمی ادارے نے پاکستان کو قرض بحالی کی شرائط سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرسٹالینا جارجیوا پر فون پر بات کرتے ہوئے ساڑھے چھے ارب ڈالرز قرض بحالی کیلئے مدد مانگی تھی۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ڈیفالٹ سےبچنے کیلیے آئی ایم ایف کو آخری سہارا سمجھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں