راولپنڈی: پی ٹی آئی ربنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا۔ علی محمد خان کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر رہائی عمل میں آئی تھی۔
جیل سے باہر آتے ہی پولیس نے علی محمد خان کو گرفتار کر لیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔
چند روز قبل 9 مئی کے پرُتشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ پر علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کو آج 15 روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم رہائی ملنے کے فوری بعد انہیں پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا اور ں اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہریار آفریدی کے دوبارہ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے شہریار آفریدی کو 16 مئی کو سیکٹر ایف 8 سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان کی اہلیہ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔