ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

‘بجٹ میں حکومت کو ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو عوام کیلئے برے ہوں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر معیشت کا کہنا ہے کہ بجٹ میں حکومت کو ایسے اقدامات کرناہوں گے جو عوام کیلئے برے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت نے اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے حکومت 6 ارب ڈالردوست ممالک سے لے، حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری نہیں کرپارہی۔

ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ فنانسنگ گیپ کے مسئلے میں بھی حکومت شرط پوری نہیں کر پا رہی، 3 ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا ہے 3 ارب ڈالر مزید چاہیے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ابھی بہت سی چیزیں طے کرنا باقی ہیں، حکومت میں دوگروپ ہیں ایک گروپ آئی ایم ایف بجٹ چاہتا ہے اور ایک گروپ آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ چاہتا ہے۔

ماہر معیشت نے مزید کہا کہ اسحاق ڈارکویاآئی ایم ایف کودیکھناہوگا یا درآمدات پرتوجہ دیناہوگی کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام اوردرآمدات دونوں ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں حکومت کو ایسے اقدامات کرناہوں گے جو عوام کیلئے برے ہوں گے، حکومت کو سنجیدگی نہیں، معاشی مسائل بڑھتےجارہےہیں اور دوست ممالک کی جانب سےسیاسی استحکام کی باتیں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں