اشتہار

ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئین اورقانون ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، ہم پہلے روز سے توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں۔

رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، پی ڈی ایم کا ووٹ بینک گرا ہے جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔

مذاکرات کے سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات توچلتے رہے ہیں لیکن دوسری جانب سے رسپانس نہیں ہے، مذاکرات وہ چاہتے ہیں جو کوئی حل چاہتے ہیں اور حل الیکشن ہیں، سپریم کورٹ کے 14 مئی کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے۔

ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سب پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں، ان کا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرکے نواز شریف کو بحال کروانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں