ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن اور عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق دورے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شاہی شادی میں شرکت کیلیے اردن جائیں گے۔
اردن کے ولی عہد اور سعودی خاتون کی شادی کا 2 روزہ جشن شروع
- Advertisement -
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن سے وزیر خارجہ 5 سے 6 جون تک عراق کا دورہ کریں گے، دورے میں وزیر خارجہ عراقی ہم منصب اور قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
ترجمان کا مزید بتایا تھا کہ وزیر خارجہ یہ دورہ عراقی نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ فواد حسین کی دعوت پرکر رہے ہیں۔