جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، پولیو ٹیم کو بحفاطت نکال لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سپین وام کے علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مقصد وہاں جاری پولیو مہم کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا تھا تاہم پولیو ٹیم کی حفاظت پرتعینات سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

- Advertisement -

اس دوران دونوں جانب سے گولیاں برسائی گئیں لیکن سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے پولیو مہم کے تمام ارکان کو علاقے سے بحفاظت نکال لیا۔

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے سپاہی 25 سالہ ثاقب الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں