اشتہار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی نہیں آئی لہٰذا پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 262 روپے کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کی جا رہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 258 سے کم ہو کر 253 روپے فی لیٹر ہوگی۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کر رہے ہیں، اس کی نئی قیمت 152 سے کم ہو کر 147 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس کی قیمت 164 روپے 70 پیسے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق یکم جون سے 15 جون تک رہے گا۔

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان سیاسی ہے‘

ماہر معیشت خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان سیاسی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی لیکن روپے کی قدر گری ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی تو پھر آئی ایم ایف کا معاملہ مشکل ہوگا، آئی ایم ایف کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، پاکستان کو 35 ارب ڈالر چاہیے کیونکہ 25 ارب ڈالر قرضے دینے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں