مستونگ : مسافر ویگن اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں سات افراد شدید زخمی بھی ہوئے، تاہم زخمی اورلاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ، کوئٹہ، جعفر آباد اور قلعہ عبداللہ سے ہے جبکہ زخمی افراد خضدار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے اپریل میں پنجاب کے شہر گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی، جس سے اموات واقع ہوئیں۔