بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

عامر خان نئی فلم کب بنائیں گے؟ اداکار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے معروف اداکار عامر خان جو ان دنوں فلموں سے دور اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اپنے مستقبل کا ارادہ بتا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان جن کی آخری فلم’لال سنگھ چڈھا‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی اور بالی ووڈ پر کوئی خاص کمائی کرنے میں ناکام رہی۔ اداکار نے اس فلم کے بعد انڈسٹری سے دوری اختیار کر رکھی ہے اور ان دنوں وہ پورا وقت اپنی فیملی کو دے رہے ہیں۔

عامر خان گزشتہ روز ایک بھارتی پنجاب فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں نظر آئے جہاں صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے ان کی اگلی فلم کے بارے میں سوال کر ڈالا۔

- Advertisement -

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ وہ ابھی اپنی فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں اس لیے ابھی تک کوئی بھی نئی فلم نہیں بنا رہے ہیں تاہم جب ذہنی طور پر تیار ہوں گا تو نئی فلم بناؤں گا۔

اداکار نے اس موقع پر اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ یہ پنجابی فلم ’’کیرن آن جٹا تھری‘‘ کو دیکھیں جس کو وہ سپورٹ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں