پیر, جون 16, 2025
اشتہار

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور رجوہ آل سیف کی شادی آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

شاہی روایات اور رسومات سے آراستہ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ کی شادی کی تقریب آج ہو گی، یہ اردون کے شاہی خاندان میں تیس برس میں ہونے والی پہلی شادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی عرب کے ممتاز خاندان سے تعلق رکھنے والی رجوہ آل سیف کی شادی آج ہوگی۔

شادی کی مرکزی تقریب آج شام عمان کے زہران پیلس میں ہو گی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو بھی شادی میں شریک ہوں گے۔

برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن شرکت کرنے کے لیے عمان پہنچ گئیں ہیں۔

شادی اردن سمیت خطے اور دنیا کی توجہ کا مرکز ہے، گزشتہ روز اردن کے سربراہ شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے ولی عہد کی شادی کی خوشی میں ہاشمی کورٹ میں عشائیہ دیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے اس موقع پر بیٹے کو ہاشمی تلوارکا تحفہ دیا ہے ، اردون کے شاہی خاندان میں تیس برس میں ہونے والی پہلی شادی ہے۔

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم کی شادی کے موقع پر اردن میں چھٹی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں