جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ابشر پلیٹ فارم سے کون سی نئی سہولتیں میسرہونگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم ابشر نے ملکی وغیر ملکی صارفین کے لئے نئی سہولتیں متعارف کرادی۔

سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے ریاض میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے کئی نئی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کیا ہے۔

تقریب میں انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت سمیت متعدد اعلٰی عہدیدار موجود تھے۔

حکام کے مطابق ابشر پلیٹ فارم پر نئی سہولتوں کے تحت مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ٹریفک حادثات پر چالان کے خلاف اعتراض درج کرا سکتے ہیں۔

ابشر افراد کے ذریعے ٹریفک حادثات میں متاثرہ فریق نقصان پہنچانے والے کے حق میں دستبردار ہوسکتا ہے۔

حکام کے مطابق ابشر افراد کے ذریعے اسلحہ کی ملکیت کی منتقلی بھی کرائی جا سکتی ہے،اسی طرح ابشر افراد کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ابشر ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو 16 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں